28 اگست، 2011، 1:25 AM

ہندوستان

ہزارے کی بھوک ہڑتال آج اتوار کوختم ہوجائے گی

ہزارے کی بھوک ہڑتال آج اتوار کوختم ہوجائے گی

مہر نیوز- 28اگست 2011ء: ہندوستان میں بدعنوانی کےخلاف سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال آج اتوار کے دن ختم ہو جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں بدعنوانی کےخلاف سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال آج اتوار کے دن ختم ہو جائے گی۔ ہندوستانی پارلیمان کےدونوں ایوانوں میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام بڑی جماعتوں نے انا ہزارے کے ان تین مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا جنہیں تسلیم کیے جانے سے قبل وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر رہے تھے۔انا ہزارے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک جن لوک پال کےنام سے ایک سخت قانون بنوانے کے لیے بارہ دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن پارلیمان کی یقین دہانی کے باوجود ان کی ایک قریبی ساتھی کرن بیدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال کل صبح ختم کریں گے۔سنیچر کی صبح پارلیمان میں بحث کا آغاز ہونے کے چند ہی لمحوں کے اندر یہ واضح ہوگیا تھا کہ حکومت نے معمولی تحفظات کے ساتھ انا ہزارے کے مطالبات تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انا ہزارے اور ان کے ساتھیوں کامطالبہ تھا کہ جب تک حکومت ان کے یہ مطالبات تسلیم نہیں کرتی، وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ انا ہزارے کی تحریک کو ملک بھر میں کافی حمایت حاصل ہوئی تھی اور گزشتہ دس دنوں سے دلی کے رام لیلا میدان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔

News ID 1393819

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha